مصطفی آباد:مرکز اہلسنت فیضان پنجتن پاک میں محفل ذکر حسینؓ کانفرنس
مصطفی آباد/للیانی(سٹی رپورٹر)مرکز اہلسنت فیضان پنجتن پاک میں سالانہ محفل ذکر حسینؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر خادم حسین خورشید الزہری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
ہم ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، تاریخ اسلام گستاخوں کو جہنم واصل کرنے والے غازیوں سے بھری پڑی ہے، حضرت امام حسین ؓ نے دین اسلام کی سر بلندی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، حضرت امام حسین ؓ کی قربانی کو تاریخ سنہری حروف سے لکھے گی ، ہم اہل بیت اور صحابہ کرام کے ماننے والے ہیں، اہل بیت سے محبت ہمارا ایمان ہے جبکہ صحابہ کرام کی عزت و احترام ہم پر واجب ہے ، صحابہ کرام روشن مینار ہیں۔ تقریب میں سید دائم منیر حیدر شاہ بخاری، پیر محمد الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار، پیر مفتی محمد حسن علی قادری اشرفی، حضرت مولانا میاں وقاص صدیق نقشبندی ودیگر علما کرام نے شرکت کی۔ اور ملک بھر کے معروف نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا، جبکہ مرکز اہلسنت دارالعلوم فیضان پنجتن پاک کے طلبہ نے تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولؐ اور تقاریرکی اور ذکر حضرت امام حسین ؓ پر اظہار خیال کیا۔