لیسکو کی بجلی چوروں سے ہفتے میں 3 کروڑ 55 لاکھ کی ریکوری

لیسکو کی بجلی چوروں سے ہفتے میں 3 کروڑ 55 لاکھ کی ریکوری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو نے یکم سے 12 جولائی کے دوران بجلی چوری کیخلاف جاری آپریشن کے دوران 3 کروڑ 55 لاکھ 51 ہزار 120 روپے کی ریکوری کی۔

 یہ ریکوریاں ڈسکوز سپورٹ یونٹ (پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ) کے تعاون سے ممکن ہوئیں۔لیسکو ترجمان کے مطابق اس دوران 2,149ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کرائی گئیں۔ ابتک 48 بجلی چوروں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے ۔ لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ نے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے تمام فیلڈ افسروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں