ایل ڈبلیو ایم سی :بارش کے دوران ویسٹ کولیکشن یقینی بنائی
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)شہر میں بارش کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور کے تمام 9ٹاؤنز میں ڈورٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا عمل یقینی بنایا۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین ویسٹ کلیئرنس آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے خود بھی فیلڈ میں متحرک رہے ۔ نکاسی آب کویقینی بنانے کیلئے ورکرز کو چوکنگ پوائنٹس پر الرٹ کیا گیا۔ شاہراؤں سے شاپنگ بیگزاور ریپرز ہٹانے کے لیے بھی صفائی عملہ تعینات رہا اورشہر میں نصب6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے۔