واسا نکاسی آب کیلئے مشینری‘ڈسپوزل سٹیشنز فعال رکھے : کمشنر

 واسا نکاسی آب کیلئے مشینری‘ڈسپوزل سٹیشنز فعال رکھے : کمشنر

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہور میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے پرکمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے شہر میں نکاسی آب و صفائی آپریشنز کے حوالے سے واسا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے کہا تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں نکاسی آب انتظامات کوخود مانیٹر کریں اور ضروت پر ردعمل دیں۔کمشنر نے واسا انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے تمام سورنگ مقامات پر ایمرجنسی کیمپس نکاسی آب کیلئے فعال رکھے جائیں، واسا انتظامیہ نکاسی آب کیلئے تمام مشینری فعال اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو فعال رکھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں