سلمان رفیق کا جناح ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہورکا دورہ کیا، مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
مریضوں سے ملاقات پر سہولیات کے معیار بارے دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں کی آسانی کیلئے پرچی کائونٹرزبڑھانے اور صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر صحت سلمان رفیق نے کہا پنجاب کے ہسپتالوں میں لاہور جناح ہسپتال واحد ہسپتال ہے جس میں گردوں اور جگر کی مفت ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کے تحت اب تک 22مریض شفا پا چکے ہیں۔ ۔صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے یونیسیف کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر قراۃ العین، ڈاکٹر سائرہ خان، ڈاکٹر خرم مبین اور ڈاکٹر غزالہ احسان شامل تھے۔ جیل ہیلتھ ریفارمز کے ڈاکٹر شاہجہاں و دیگر افسر بھی موجود تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو اگلے اڑھائی سالہ پروگرامز بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے وفد کو ان پروگرامز میں حکومت کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔