غیرقانونی سائن بورڈ ہٹانے کیخلاف مہم فائلوں تک
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ٹیپا کی جانب سے غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف ایک بڑی مہم شروع کی گئی تھی، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مہم فائلوں میں دب کر رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیپا کے انفورسمنٹ شعبے کی طرف سے گزشتہ کئی ماہ سے کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔اداروں کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی بورڈ مافیا ایک بار پھر متحرک ہو چکا ہے ۔ شہر کی گلیوں، چوراہوں اور مرکزی سڑکوں پر دوبارہ غیر قانونی سائن بورڈز اور اشتہاری سائنیج کی بھرمار شروع ہو گئی ہے ، جس سے نہ صرف پیڈیسٹیرین زون متاثر ہوا بلکہ لاہور کی خوبصورتی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ ادارے بہت سارے کام شروع کرتے ہیں مگر انجام تک پہنچانے سے قاصر رہتے ہیں۔