4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آئندہ 2 ماہ میں ریٹائر
لاہور(کورٹ رپورٹر)آئندہ دو ماہ میں ضلعی عدالتوں کے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائر ہو جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجم رضا سید، 10 اگست 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔
انجم رضا سید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال تعینات ہیں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم اصغر 18 اگست کو ریٹائر ہوں گے ،سیشن جج محمد ابراہیم اصغر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال تعینات ہیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال شیخ یکم ستمبر کو ریٹائر ہوں گے ۔سیشن جج جوید اقبال شیخ اس وقت انسدادِ دہشتگردی کورٹ فیصل اباد تعینات ہیں ،،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر الزمان 20 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے ،قمر الزمان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ تعینات ہیں۔