16فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 1سٹوربند، مقدمہ درج

16فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 1سٹوربند، مقدمہ درج

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لاہور شیخوپورہ روڈ پر بڑا کریک ڈاؤن کیا۔۔۔

 جس میں 16 پوائنٹس اور فوڈ یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 1سٹور بند،11کو 3لاکھ 28ہزار کے جرمانے عائد کرکے 1مقدمہ درج کرواکر بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیا اور ناقص چائے کی پتی تلف کردی۔ فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا، مصالحہ جات کا سیمپل فیل ہونے پرکریانہ سٹور بند، مقدمہ درج کرا دیا گیا، سٹور میں ایکسپائر اشیا فروخت کے لیے ریکس میں رکھی پائی گئی، ناقص آئل سے کھانا تیار کرنے پر ریسٹورنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے ، قوانین کے خلاف برتنوں کو نان فوڈ گریڈ سرف سے دھویا جارہا تھا، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے۔ فریزر کی ناقص صورتحال اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق لاہوریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں