پی ایل آراے : رواں سال کے پراپرٹی سروس چارجز جاری
لاہور(عمران اکبر)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے رواں سال کے پراپرٹی سروس چارجز جاری کر دیے گئے۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ریونیو ریکارڈ کی مد میں سروس چارجز کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ریکارڈ کی کاپی حاصل کرنے کی فیس 3500 مقرر، ایس ایم ایس سسٹم کے ذریعے کاپی حاصل کرنے کی فیس 800،تصدیق شدہ ملکیت دستاویز کے حصول کے لئے 1300، فرد و رجسٹری کی تصدیق کے لئے 900 فیس مقرر،ایکسپریس سروس کے تحت فرد حاصل کرنے کے لئے 9700،ای رجسٹریشن کے تحت کمیشن کی اپائنٹمنٹ کے لئے 6100 فیس مقرر،کوآپریٹو سوسائٹیز میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس 2500،آن بورڈنگ چارجز 5000، ہائوسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم میں لیں دین کے چارجز 3000اور ای رجسٹریشن پورٹل کے تحت کی جانے والی خریدو فروخت کی فیس کم از کم 3300 مقرر کر دی گئی ہے۔