ایم سی ایل :اہم سیٹیں خالی ہونے سے شہری امورمتاثر

ایم سی ایل :اہم سیٹیں خالی ہونے سے شہری امورمتاثر

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ایم سی ایل میں متعدد اہم سیٹیں خالی ہونے سے معاملات بری طرح متاثر ہونے لگے،محکمہ لوکل گورنمنٹ اسامیوں پر افسران و عملہ تعینات کرنے میں غیر سنجیدہ۔۔۔

ایم سی ایل پلاننگ ونگ میں اسامیاں پر نہ ہونے سے معاملات متاثر، غیر قانونی عمارات کی تعمیر بھی دھڑلے سے جاری،بلڈنگ انسپکٹرز کی 37 میں سے 26 اسامیاں خالی، نو زونل افسران کے پاس گیارہ انسپکٹرز ،تین پٹواری اور سات کمپیوٹر آپریٹرز موجود، ایم سی ایل لاہور نے سیکرٹری بلدیات کو اسامیاں پر کرنے کے لئے خط لکھا تھا، کئی ماہ بیت جانے کے باوجود محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہوش نہ آیا،میٹروپولیٹن کارپوریشن پلانگ ونگ ہیڈکوارٹرز کے چھ بلڈنگ انسپکٹرز کی عرصہ دراز سے اسامیاں خالی۔ لاہور شہر میں کمرشل و رہائشی نقشوں کے رجسٹریوں کی پڑتال کرنے کے لئے صرف تین پٹواری موجود،نو زونزمیں کمپیوٹر آپریٹرز کی نو میں چھ اسامیاں خالی ،گلبرگ زون میں چار بلڈنگ انسپکٹرز کی اسامیاں خالی ہیں ،لاہور شہر کے سب بڑے زون داتا گنج بخش کی پلاننگ ونگ کی 6 اسامیاں خالی ،داتا گنج بخش زون کی اسامیاں خالی ہونے سے کمرشل و رہائشی تعمیرات کے نقشے التوا کا شکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں