پولیس کو رواں سال ترقیاتی بجٹ کیلئے 10 ارب ملیں گے
لاہور(مدثر حسین)پنجاب پولیس کو رواں مالی کے ترقیاتی بجٹ 10 ارب 4 کروڑ کے فنڈز ملیں گے۔ جبکہ تین ارب روپے کے فنڈز سے سی سی ڈی نئے یونٹ کا قربان لائنز میں آفس بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی کو ہیڈ کوارٹرز بنانے کے لیے قربان لائنز میں پرانے دفتر کو گرانے شروع کر دئیے گئے ہیں۔دیگر ترقیاتی بجٹ سے تھانے ،دفاتر اور رہائشگاہوں کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں 146 نئے سکیموں کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں۔63 جاری شدہ سکیموں کی تکمیل کے لئے بھی فنڈز استعمال ہونگے ۔رواں مالی سال میں 50کے قریب تھانے ،ایس پی انویسٹی گیشنز کے دفاتر شامل ہیں۔ڈی ایس پیز کے لئے دفاتر کے ساتھ رہائشی سکیم اور افسران کی رہائشگاہوں کے فیز ٹو کی سکیم بھی شامل ہے ۔گزشتہ مالی سال میں پولیس کو7ارب 70کروڑ کے فنڈزملے تھے ۔ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے لئے سپلیمنٹری گرانٹس کی بدولت مالی سال کے اختتام تک پونے7ارب سے بڑھ کر 11ارب99 کروڑ تک بجٹ پہنچ گیا تھا۔رواں مالی سال میں بھی ترقیاتی سکیموں کے مدنظر بجٹ ساڑھے 12ارب جانے تک متوقع ہے ۔جس سے جاری سکیموں کو تکمیل مکمل کی جائے گی۔