حکومت کا خواتین کی ترقی کے لئے 6 منصوبوں کااعلان

حکومت کا خواتین کی ترقی کے لئے 6 منصوبوں کااعلان

لاہور (لیڈی رپورٹر)ویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ویژن 2030 کے تحت خواتین کی ترقی کے لیے چھ انقلابی منصوبوں کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ایک تقریب لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری ویمن ڈیویلپمنٹ سعدیہ تیمور نے کہا کہ خواتین کو تعلیم، روزگار اور تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ مضبوط عورت، مضبوط پنجاب وزیراعلیٰ کا ویژن ہے۔ اگست میں وزیراعلیٰ مریم نواز ویمن کمپلیکس کا افتتاح کریں گی جس میں خواتین کے لیے جدید انکیوبیشن سینٹرز، کانفرنس رومز اور ورکنگ سپیسز موجود ہوں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 3 سے 4 اکتوبر کو ویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ویمن ایکسپو 2025 منعقد کرے گا، جو کاروباری خواتین کے لیے ایک بین الاقوامی سطح کا ایونٹ ہو گا اور خواتین کو گلوبل مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔ پنجاب کی 10 ہزار طالبات کے لیے لیڈرشپ ایمبیسیڈر پروگرام، خواتین کو ہنر سکھانے کے لیے سحر پروگرام، کاروبار و روزگار کے لیے انکیوبیشن سینٹرز اور ٹیکسٹائل و گارمنٹس انڈسٹری میں تربیت کے لیے شی تھریڈز کے نام سے منفرد منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں