چکن 13 روپے مہنگا، 590 کا کلو ہوگیا
لاہور(آن لائن)برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 13 روپے بڑھا کر 590 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر کے ہول سیل ریٹ 393 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 407 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی اور فی درجن انڈے 258 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔گوشت اور انڈوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔