ایل ڈی اے ،واسا کے کئی منصوبے بارشوں کے باعث سست روی کاشکار

ایل ڈی اے ،واسا کے کئی منصوبے  بارشوں کے باعث سست روی کاشکار

لاہور(شیخ زین العابدین)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور واسا کے تحت شہر میں جاری کئی بڑے منصوبے موسلا دھار بارشوں کی زد میں آ کر متاثر ہوئے۔

واسا کی جانب سے خیابانِ فردوسی پر ٹرنک سیور کی تبدیلی کا منصوبہ بھی بارشوں کے باعث سست روی کا شکار ہے ۔ شوکت خانم فلائی اوور سے ایل ڈی اے آفس تک سیور ڈالنے کا عمل تو مکمل کر لیا گیا، مگر مزید کھدائی روک دی گئی ہے ۔ادھر لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کا نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، جبکہ باقی دس فیصد کھدائی کا کام بارشوں کے باعث رکا ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں