یو ایم ٹی کے فائنل ایئر طلبہ کے تھیسس پراجیکٹس کی نمائش

یو ایم ٹی کے فائنل ایئر طلبہ کے  تھیسس پراجیکٹس کی نمائش

لاہور(خبرنگار)یو ایم ٹی کے سکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائلز کے زیر اہتمام فائنل ایئر کے طلبہ کے تھیسس پراجیکٹس کی سالانہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی نیشنل کالج آف آرٹس کے وائس چانسلر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری تھے ، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا اور ڈین سکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائلز ڈاکٹر ممتاز حسن ملک نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے مرتضیٰ جعفری کو سوینئر پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں