25ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن کاآج سے آغاز
لاہور(عاطف پرویز سے)محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد 25 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا فیصلہ کر لیا ہے ،جس کا باضابطہ آغاز آج سے کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔ 25 ہزار اضافی قرار دیے جانے والے اساتذہ کو ایسے سکولوں میں تعینات کیا جائے گا جہاں اساتذہ کی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل 47 ہزار اساتذہ کی تبدیلی کا منصوبہ تھا، مگر اساتذہ کی جانب سے تحفظات اور دباؤ کے باعث ہدف میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔