ریلوے پولیس میں کرپشن پر 7 اہلکاروں کا تبادلہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)آئی جی ریلویز پولیس محمد طاہر رائے نے حال ہی میں بدعنوانی، نااہلی اور بغیر ٹکٹ سفر کرانے کی شکایت پر لاہور ڈویژن کے 7 اہلکاروں جن میں ریلویز پولیس سٹیشن فیصل آباد کا محرر بھی شامل ہے کو کوئٹہ ٹرانسفر کر دیا۔
مزید برآں ٹرانسفر ہونے والے اہلکاروں کی محکمانہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ان کو کوئٹہ میں سزا دینے کے بعد نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔ ملازمین میں لاہور ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبلان قدیر حسین، محمد شفیق اور عابد علی جبکہ کانسٹیبلان محمد شہباز، محمد اجمل، محمد خالد اور فیاض احمد شامل ہیں۔