لاہور کینال پر شجرکاری مہم تیز
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور کی کینال کو مزید دلکش اور خوشبودار بنانے کے لیے پی ایچ اے نے شجرکاری مہم تیز کر دی ہے۔
گلاب کے ایک لاکھ پودے لگا کر کینال کی خوبصورتی بڑھا دی گئی ہے ۔ٹھوکر نیاز بیگ سے ڈاکٹرز ہسپتال اور شاہ جمال سے جیل روڈ تک کینال کنارے شجرکاری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔