تقرریاں: سرچ کمیٹی کا اجلاس طلب

تقرریاں: سرچ کمیٹی کا اجلاس طلب

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے صوبے کے 10 اضلاع میں ڈپٹی ایم ڈی واسا اور سول انجینئرز کی میرٹ پر تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کا دوسرا اجلاس طلب کرلیا۔

 انٹرویوز آئندہ دو روز تک جاری رہیں گے۔30 افسروں کو انٹرویوز کیلئے بلایا گیا ہے جنکی تقرری قابلیت، تجربے اور اہلیت کی بنیاد پر ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں