سفاری پارک:سینما کی تعمیر کا آغاز
لاہور(سامیا سعید، لیڈی رپورٹر)سفاری پارک لاہور میں سیاحوں کی تفریح کیلئے جدید سینما کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔
پارک انتظامیہ کے مطابق سینما کی عمارت تقریباً ایک ایکڑ رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے جسکا مقصد سیاحوں کو جنگلی حیات کیساتھ ساتھ معیاری تفریح کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے جبکہ انتظامیہ کے مطابق لاہور سفاری پارک کے جنرل ایریا میں فوارہ 15سے 20 دنوں میں فعال کر دیا جائے گا۔