ڈرائیونگ لائسنس اجرا میں شفافیت سنسرز، کیمرے لگانے کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں شفافیت کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز پر نئی ٹیکنالوجی کے تحت گاڑیوں میں سنسرز اور کیمرے نصب کیے جائینگے۔
نظام سے ٹیسٹ کے دوران امیدوار کی ہر غلطی خودکار طریقے سے سسٹم میں ریکارڈ ہو جائیگی۔ اسوقت پنجاب بھر میں صرف 17 فیصد ڈرائیورز کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس ہیں۔