ایل ڈی اے افسروں، ملازمین کو ادویات کی فراہمی بند

ایل ڈی اے افسروں، ملازمین کو ادویات کی فراہمی بند

لاہور(شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے افسروں و ملازمین کو ادویات کی فراہمی بند، پندرہ روز گزرنے کے باوجود کسی نئی کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ نہیں کیا گیا۔۔۔

 بیمار ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ،ایک چوکیدارعامر کی جان بھی چلی گئی، انتظامیہ بے حس بنی بیٹھی ہے ۔ملازمین کی دہائیوں اور بار بار کی یاد دہانیوں کے باوجود انتظامیہ نے کوئی پیشرفت نہیں کی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر جلد مسئلہ حل نہ ہوا تو مزید جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے ۔ایل ڈی اے انتظامیہ کے مطابق نئی کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کرنے کیلئے قانونی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں، رواں ہفتے ہی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں