3 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال

3 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال

لاہور(عاطف پرویز سے)موسم برسات کے دوران پنجاب بھر میں 3 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کی خستہ حال عمارتیں طلبہ اور اساتذہ کی جانوں کیلئے سنگین خطرہ۔۔۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کئی برس گزرنے کے باوجود مرمت یا ازسر نو تعمیر میں ناکام رہا ہے۔ محکمہ کی دستاویزات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے اضلاع میں 3 ہزار سے زائد سکولوں کی حالت اتنی خستہ ہے کہ ہلکی بارش میں چھتیں ٹپکنے لگتی ہیں، شدید بارش یا طوفانی پرعمارت گرنے کا خدشہ رہتا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے پہلے ان عمارتوں کو مرمت کر لیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں