ایل پی جی والی متعدد گاڑیاں برآمد، کئی ڈرائیور گرفتار

ایل پی جی والی متعدد گاڑیاں برآمد، کئی ڈرائیور گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کارروائی، ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع خفیہ اڈے پر چھاپہ مارا گیا جہاں ایل پی جی بطور ایندھن استعمال کرنے والی بڑی تعداد میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں موجود تھیں۔

 کارروائی کے دوران متعدد گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں جبکہ کئی ڈرائیورز کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔سانحہ احمد پور شرقیہ جیسے دلخراش واقعات کے باوجود ٹرانسپورٹرز محض چند روپوں کی بچت کے لیے اب بھی خطرناک گیس سلنڈرز کا استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران1724 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ،1408گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند ،1237 ایل پی جی سلنڈرز ضبط کیے گئے ،جبکہ 517 ایف آئی آرز درج کر کے ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر33 لاکھ 92 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے کے سب سے زیادہ400 مقدمات صرف لاہور میں درج کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں