بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے درخواست ، وکیل معاونت کیلئے طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)جماعت اسلامی سمیت دیگر کی بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواستوں پر سماعت، جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے ۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ لوکل گورنمنٹ کے قانون میں مزید ترمیم کی جارہی ہے ۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو آئندہ سماعت پر قانونی نکات پر معاونت کے لیے طلب کرلیا ۔