مون سون کی بارشوں کے باعث کھدائی پر پابندی عائد

مون سون کی بارشوں کے  باعث کھدائی پر پابندی عائد

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی سی لاہور نے مون سون کی بارشوں کے باعث کھدائی پر پابندی عائد کر دی،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر واسا کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی ۔

مون سون میں ترقیاتی کاموں کے باعث حادثات کا خدشہ ،ڈی سی لاہور نے واسا مزید کسی بھی پراجیکٹ کے لئے گہری کھدائی نہیں کرے گا۔ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ انتہائی ضروری منصوبے کے لئے 2 فٹ سے زائد کھدائی نہیں کی جائے گی۔ جاری پراجیکٹس پر 3 درجاتی حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ تعمیراتی سائٹ پر پراجیکٹ کے مقام پر ارد گرد رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔زیادہ خطرناک مقام پر عملہ تعینات کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں