بارش سے 65فیڈرز ٹرب

بارش سے 65فیڈرز ٹرب

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ،بارش کے باعث لیسکو کے 65 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند رہی، داتا دربار چوک،مدینہ کالونی ،واہگہ، صحافی کالونی ،شالیمار ،باغبانپورہ ،قلعہ گجر سنگھ، والٹن روڈ، راوی روڈ، چوبرجی، سمن آباد کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں