سیلابی صورتحال ، مسافر کم ، ایک ٹرین منسوخ

سیلابی صورتحال ، مسافر  کم ، ایک ٹرین منسوخ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ریلوے مسافروں کی تعداد میں کمی ریکارڈ مسافروں کی تعداد کم ہونے کے باعث ریلوے انتظامیہ نے ایک ٹرین منسوخ کردی ،لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا۔

، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا گیا،فیصل آباد سے بکنگ کروانے والے تمام مسافروں کے لیے مشکلات ،ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹیں ریفنڈ کی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں