ڈی جی کماڈیٹیز کی پولٹری نمائندگان سے ملاقات
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )مرغی کی قیمتوں میں تیزی سے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر محکمہ پرائس کنٹرول متحرک ہے ،اس ضمن میں ڈی جی کماڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب عمران قریشی نے پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کی ہے۔
پولٹری مارکیٹ کی مجموعی صورتحال اور قیمتوں کے طریقہ کار بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایسوسی ایشن نمائندگان اور کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے قیمتوں کے تعین بارے پالیسی سازی کیلئے مشترکہ سفارشات تیار کرنے پر اتفاق کیا۔