ائیر پورٹ کے گردنو برڈز زون ، انتظامیہ کاگرینڈ آپریشن
لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقے نو برڈ زون قرار دے دیئے گئے ، دوران ہوائی سفر 3ہزار کلو میٹر سے کم بلندی پر نوے فیصد حادثات ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت ہوتے ہیں ،وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کی حدود میں ایئرپورٹس کے قریب نو برڈ زون قائم کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں نو برڈ زون قائم کرنے کا مقصد فضائی حادثات سے بچاؤ ہے ضلعی انتظامیہ، انوائرنمنٹل پروٹیکشن فورس اور وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس نے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ نو برڈ زون کے قیام سے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے ،لاہور مشرقی بائی پاس، مناواں ہسپتال، داہوری والا، پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ اور چاہ میراں شامل ہیں ،کھلے کوڑے پر پابندی، ڈھکن والے کوڑا دان لازمی قرار ،غیر قانونی مذبح خانوں کی فوری بندش کا حکم، چمڑے کے کاروبار پر ماحولیاتی قوانین نافذ،پرندوں کو دانہ ڈالنے پر مکمل پابندی عائد، ضلعی انتظامیہ نے سخت کارروائی شروع کر دی،ضلعی انتظامیہ قوانین پر بلا تفریق عمدرآمد جاری رکھے گی۔