صحافی کالونی فیز ٹو،40کروڑ ادائیگی کیلئے سمری محکمہ خزانہ کوارسال
لاہور(این این آئی)صحافی کالونی فیز ٹو میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، محکمہ اطلاعات نے محکمہ خزانہ سے اراضی کی خریداری کیلئے رقم مانگ لی۔
محکمہ اطلاعات نے محکمہ خزانہ سے 40کروڑ روپے مانگے ہیں ، محکمہ اطلاعات مذکورہ رقم اراضی کی قیمت کے طور پر روڈا کو ادا کرے گا۔اراضی کی خریداری کے بعد بیلٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا، محکمہ خزانہ سے رقم ملتے ہی اراضی خریداری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔محکمہ اطلاعات نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری محکمہ خزانہ کو بھجوا دی، رواں مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلیٰ نے مذکورہ گرانٹ کی منظوری دی تھی۔