2ہزار 500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر کے لاہور میں آنے والے دودھ کی چیکنگ کے لیے بڑا کریک ڈاؤن کیا۔۔۔
200دودھ بردار گاڑیوں میں2لاکھ 18ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ، 2ہزار 500لٹر ملاوٹی دودھ تلف ،خلاف ورزیوں پر 2لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، عاصم جاوید کے مطابق موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر دودھ تلف کیا گیا،دودھ میں فیٹ کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ علی الصبح گجومتہ، سگیاں، بابوصابو، شاہدرہ، ملتان روڈ اور اڈا پلاٹ سے آنے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی۔