9واسا افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا پنجاب میں 9 افسروں کے تقرر و تبادلے ،ڈائریکٹر پی ایچ ایس واسا لاہور عمران قریشی کی خدمات ڈی جی کے سپرد،سپرنٹنڈنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ فیصل آباد فیصل شوکت کو ایم ڈی واسا ملتان تعینات کر دیا گیا۔ ۔۔۔
ایم ڈی واسا ملتان خالد رضا خان کو ایس ای پبلک ہیلتھ فیصل آباد ،ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو فیصل آباد شاہد پاشا کو ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ ،ڈی ایم ڈی فیصل آباد مقبول کو ایم ڈی واسا جہلم لگا دیا گیا۔کاشان حفیظ بٹ سے ایم ڈی واسا جہلم کا اضافی چارج واپس،ایکسین پبلک ہیلتھ شیخوپورہ گلریز ارشد کو ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ شیخوپورہ ،ڈائریکٹر ایڈمن راولپنڈی عمر فاروق کو ڈی ایم ڈی ایڈمن فنانس واسا مری ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی محسن علی کو ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ جی ڈی اے تعینات کر دیا گیا۔