فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے فنڈزکے تعین کا فیصلہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب میں واٹر سپلائی نظام اور فلٹریشن پلانٹس کی مرمت و بحالی کے لیے اہم پیش رفت۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
پنجاب میں عرصہ دراز سے نظر انداز ہونے والے واٹر سپلائی نظام اور فلٹریشن پلانٹس کی مرمت و بحالی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔کمیٹی کے کنوینر سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ ہوں گے ، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، چیف انجینئرز نارتھ و ساؤتھ اس کے ممبران میں شامل کیے گئے ہیں۔