عالمی یومِ ذیابیطس کے موقع پر جنرل ہسپتال میں آگاہی لیکچر
لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ خون کے ایک قطرے سے ذیابیطس کی بروقت تشخیص ممکن ہے، جبکہ تاخیر سے علاج پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار عالمی یومِذیابیطس کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ آگاہی لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن ڈاکٹر محمد مقصود، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر لیلی شفیق اور ڈاکٹر انعم بتول نے بھی خطاب کیا۔