الہ آباد : تجاوزات کا صفایا، تھڑے مسمار، متعدد دکانیں سیل

 الہ آباد : تجاوزات کا صفایا، تھڑے مسمار، متعدد دکانیں سیل

دکاندار کارروائی سے بچنے کیلئے اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں :چیف آفیسر کی ہدایت

الہ آباد (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور سی او میونسپل کمیٹی الہ آباد کی سربراہی میں تجاوزات کیخلاف الہ آباد میں گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔چیف آفیسر و میونسپل کمیٹی عملہ نے مین قصور روڈ سے گوشت کے پٹھے ودیگر سامان قبضہ میں لے لیا ، دکانوں کے آگے پکے تھڑے مسمار کردیئے اور متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ دکانوں کوسیل بھی کر دیا ۔اس موقع پر چیف آفیسر نے کہا دکاندار اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں اور انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ خلاف ورزی پر کارروائیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں