امراض چشم کا تین روزہ سالانہ سائنسی اجتماع شروع

امراض چشم کا تین روزہ  سالانہ سائنسی اجتماع شروع

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام اور پاکستان اوکلوپلاسٹک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 5 سے 7 دسمبر 2025 کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں امراض چشم کا سالانہ سائنسی اور تحقیقی اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے ۔

 منعقد ہونے والی یہ کانفرنس \"43 ویں لاہور آفتھلمو اورپی او اے کا تیسرا سالانہ سمپوزیم\" کے عنوان سے منعقد ہو گی۔ امراض چشم سے متعلقہ یہ تین روزہ کانفرنس جدید سائنسی تحقیق، امراض چشم کے تدارک کے عالمی رجحانات، لائیو سرجیکل سیشنز، ہینڈز آن ٹریننگ اور جدید ترین آلات کی نمائش کا ایک کلیدی مرکز ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں