ڈیفنس بی :ملزم لین دین کے تنازع پر شہری کے گھرکی دیوار پھلانگ کرداخل‘مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے ڈیفنس بی میں ملزم شہریار اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
ڈیفنس بی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد متاثرہ شہری اطہر زیب کی مدعیت میں شہریار اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق واقعہ کی وجہ عناد اور مالی لین دین کا جھگڑا ہے ،ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔