تحفظ اسلام میں منبر و محراب کا کردار کلیدی : تحریک صراط مستقیم

تحفظ اسلام میں منبر و محراب کا کردار کلیدی : تحریک صراط مستقیم

ہر قسم کے الحاد اور بد اعتقادی کا ڈٹ کے مقابلہ کرینگے :اشرف آصف جلالی

لاہور( سیاسی نمائندہ ) تحریک لبیک یا رسول اللہ و تحریک صراط مستقیم اور جلالیہ علما کونسل کے فضلا، ذمہ داران اور کارکنان کا سالانہ تربیتی کنونشن عزمِ استقامت کنونشن کے عنوان سے منعقد ہوا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اشرف آصف جلالی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان علما میں عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا ہونا نہایت ضروری ہے ۔ الحادی فتنوں اور لادین عناصر کا جواب دیے بغیر اسلام کا تحفظ بہت مشکل ہے۔

اسلام آخری اور جامع دین ہے ۔ اس کی حفاظت میں ہمیشہ منبر و محراب نے بنیادی کردار ادا کیا۔ پاکستان میں قانونِ ناموسِ رسالت ؐ سی295، امتناعِ قادیانیت آرڈیننس اور پاکستان کا اسلامی تشخص ہروقت خطرے میں ہے ۔ لہٰذا فضلا، تنظیمی کارکنان اور ذمہ داران کو ہروقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔ ایک مبلغ میں کلمہ حق کہنے کی قوت اور فکرِ آخرت ایک مبلغ کے دماغ پر ہر وقت یہ بات طاری رہنی چاہیے کہ اس نے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے دربار میں جواب دینا ہے ، فکر آخرت ہی اخروی کامیابی ہے ، اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہی روز محشر کامیابی ملے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں