سی بی ڈی کے لگژری شور ومز کابیلٹ کامیابی سے مکمل
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سی بی ڈی پنجاب،نے اپنے لگژری شوروم رومز کا بیلٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ۔آٹھ ڈیڑھ کنال کے کمرشل پلاٹس کے لیے سرمایہ کاروں نے بھرپور مثبت ردعمل اور پزیرائی دی۔
کامیاب بیلٹنگ نے سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ کی بطور جدید کمرشل حب بڑھتی ہوئی اہمیت اجاگر کیا۔شو رومز سی بی ڈی پنجاب کے قائد ڈسٹرکٹ کے مرکز میں واقع ہونگے ۔سی بی ڈی پنجاب عالمی معیار کا انفراسٹرکچر، بہترین رسائی اور جدید شہری سہولیات فراہم کر یگا۔یہ زون پریمیم آٹوموٹو اور ہائی اینڈ لائف سٹائل برانڈز کے لیے مثالی مقام بنتا جا رہا ہے ۔ سی او او سی بی ڈی پنجاب منصور جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بیلٹ کی یہ کامیابی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے ۔کامیاب بیلٹنگ ادارے کے طویل المدتی شہری ترقی کے ویژن کو مزید تقویت دیتی ہے ۔سی بی ڈی پنجاب صوبے کے اقتصادی ترقی کے لئے متحرک ہے ۔