مڈ ٹرم امتحانات ،پرنٹنگ اخراجات کیلئے بجٹ نہ مل سکا

 مڈ ٹرم امتحانات ،پرنٹنگ  اخراجات کیلئے بجٹ نہ مل سکا

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے سکولوں کو آئٹم بینک سے تیار کردہ سوالیہ پرچوں کی صرف سافٹ کاپی بھجوائی، جبکہ ان کی پرنٹنگ کے اخراجات کے لیے کوئی بجٹ فراہم نہ کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق سکول سربراہان نے مجبوری کے تحت طلبہ سے پیسے لے کر پرچہ جات خود پرنٹ کرانا شروع کر دیے ۔پنجاب بھر میں مڈ ٹرم امتحانات میں 1 کروڑ کے قریب طلبہ حصہ لے رہے ہیں، جبکہ بڑے سکولوں میں فقط ایک پرچے کی پرنٹنگ پر 20 ہزار روپے تک لاگت آ رہی ہے ۔ سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں کا نان سیلری بجٹ پہلے ہی انتہائی محدود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں