شاعرہ مشعل ساحر کی انگریزی کتاب کا گورمکھی میں ترجمہ
لاہور (سٹاف رپورٹر ) پاکستانی شاعرہ بیرسٹر مشعل ساحر کی انگریزی نظموں کے مجموعے \"آتما ۔
سفرِ ذات‘‘ کا بھارتی شاعر گوریندر سنگھ کالسی نے’’اے درد وی کیہڑا درد اے‘‘کے عنوان سے پنجابی زبان (گورمکھی) میں ترجمہ کیا ہے ،ان کی شاعری نے نہ صرف پاکستانی ادبی آواز کی نمائندگی کی بلکہ مشترکہ پنجابی ادبی ورثہ اور سرحد پار شاعری کی طاقت کو نمایاں کیا ۔