بچے سے ز یادتی کی کوشش ناکام، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹائون پولیس نے 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا کر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق احمد کو سکول سے گھر چھوڑنے کے دوران ٹیکسی ڈرائیور ساجد نے گاڑی میں نازیبا حرکات کیں ، شور مچانے پر ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر لیا۔ ملزم کو مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیاجہاں تفتیش جاری ہے۔