ڈرائیونگ لائسنس عمرکی حد16سال کرنیکی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرائیونگ لائسنس اجرا کیلئے عمر کی حد 18کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔
اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خصوصا ًپنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ وہ رہا ہے ، انہیں معیشت میں شامل کرنے کیلئے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سے کم کر کے سولہ سال کی جائے ۔ کینیڈا کے بیشتر صوبوں میں سولہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے ، جرمنی میں سترہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس مل جاتا ہے ۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سے کم کر کے سولہ سال کی جائے ۔