نشے کیلئے وارداتیں کرنیوالا 2رکنی گروہ گرفتار،2 موٹر سائیکلیں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) چوکی سبزی منڈی پولیس نے نشے کی خاطر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا 2رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق رات گئے نشہ خریدنے کے لیے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے ریکارڈ یافتہ ملزموں جون اور وقاص کو بابا مکھن شاہ دربار کے قریب واردات کی پلاننگ کرتے ہوئے گرفتار کر کیاگیا اورانکے قبضے سے چوری ہونے والی 2 موٹر سائیکلیں، نقدی، 2 پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔