الہ آباد:5 سالہ بچے سے زیادتی

الہ آباد:5 سالہ بچے سے زیادتی

الہ آباد،تلونڈی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)الہ آباد کے نواحی علاقے اٹاری آکیکے میں اوباش کی 5 سالہ بچے سے زیادتی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 (ع) نامی بچے کو ملزم وقار نے گنے کے کھیت میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایااور فرار ہو گیا۔ کنگن پورپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ۔ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او کنگن پور حافظ ساجد نے ورثا کو یقین دہانی کرا تے ہوئے کہاہے کہ ملزم کوجلد قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں