زیادتی کیس کا ملزم بری ہونے پرخود کو آگ لگانیوالی لڑکی چل بسی
قصور(نمائندہ دنیا)تھانہ گنڈا سنگھ والا کے گاؤں بگے میں زیادتی کیس کا ملزم عدالت سے بری ہونے پر خود کو آگ لگانے والی 18 سالہ نبیلہ جاوید جناح ہسپتال لاہور میں دم توڑ گئی۔
نبیلہ جاوید نے زیادتی کیس میں نامزد پولیس کانسٹیبل رفیق کے بری ہونے پر خود کو آگ لگا لی تھی جس پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کے نوٹس لینے پر پولیس نے دربارہ 5 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے نبیلہ کے حقیقی چچا کا ڈی این اے میچ کر گیا تھا۔