ایف بی آر،مختلف برانڈ سیل
لاہور (نیوز رپورٹر) ایف بی آر کارپوریٹ ٹیکس آفس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف برانڈ کوسیل کر دیا۔
ترجمان کے مطابق پی او ایس سسٹم منقطع کرنے پر ٹائر ون ریٹیلرز سیل چیف کمشنر سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ نے کارروائی سلیم فیبرکس، ملی شوز، ریاض سنز اور لوشا فیبرکس کے آؤٹ لیٹس سیل کیے ۔ترجمان کے مطابق وارننگ کے باوجود سیلز کی ریئل ٹائم رپورٹنگ بحال نہ کی جا سکی۔