شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کیلئے گھر فراہم

شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کیلئے گھر فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور شہید اہلکار کے اہلِ خانہ کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا۔

شہید کانسٹیبل راجا کنول کے اہلِ خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا رہائشی گھر فراہم کر دیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کے اہلِ خانہ کی خواہش کے مطابق رحیم یار خان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں