گھر میں گھس کر ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے پرمقدمہ

 گھر میں گھس کر ماں بیٹے کو  تشدد کا نشانہ بنانے پرمقدمہ

قصور(نمائندہ دنیا)گھر میں گھس کر ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ٹبہ میوات مدکے کی رہائشی خاتون پروین بی بی نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم شفیق، رفیق اور بشیراں بی بی نے گھر میں داخل ہوکر میرے بیٹے اورمجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم شفیق مسلسل میری بیٹی کو بلیک میل کرکے اُس کا گھر اُجارنا چاہتاہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں